Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

اسپن وکٹیں دونوں ٹیموں کے لیے چیلنج ہوں گی، ایڈن مارکرم

پاکستان سے ٹیسٹ سیریز سے قبل جنوبی افریقہ کے کپتانی ایڈن مارکرم نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے تیار ہیں۔

ایڈن مارکرم نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو اپنے ہوم گراؤ نڈز کا فائدہ حاصل ہو گا، پاکستان میں پچز زیادہ تر اسپنرز کے لیے فائدہ مند ہوتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپن وکٹیں دونوں ٹیموں کے لیے چیلنج ہوں گی۔ دوسری جانب پی سی بی نے جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں تبدیلی کی ہے۔

عامر جمال اور فیصل اکرم کو اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے، اس طرح ٹیسٹ اسکواڈ کو 18 سے کم کر کے 16 کھلاڑیوں پر محدود کر دیا گیا ہے،شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 30 ستمبر کو سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ ابتدائی اسکواڈ میں عامر جمال کی واپسی ہوئی تھی جبکہ نوجوان اسپنر فیصل اکرم، وکٹ کیپر روحیل نذیر اور اسپن آل راؤنڈر آصف آفریدی کو پہلی بار شامل کیا گیا تھا۔

Related posts

انہیں ملک کا کوئی خیال نہیں، قومی ٹیم کی کارکردگی پر باسط علی آبدیدہ

admin

کرسٹیانو رونالڈو کا فیفا کلب ورلڈ کپ میں کھیلنے سے انکار

Mobeera Fatima

بھارت چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے نہ آیا تو پاکستان بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ انڈیا میں نہیں کھیلے گا، محسن نقوی

Mobeera Fatima

Leave a Comment