Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان ہو گیا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کے لئے میچ آفیشلز کا اعلان ہو گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق رنجن مدوگالے کو سیریز کیلئے میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔ پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے راڈنی ٹکر اور کرسٹوفر براؤن آن فیلڈ امپائرنگ کریں گے جو 12 سے 16 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

دوسر ے ٹیسٹ میچ میں کرسٹوفر براؤن اور سائقَت شرف الدولہ آن فیلڈ امپائرز ہوں گے، دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں 20 سے 24 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے اور دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں محمد آصف یعقوب اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرز ہوں گے جبکہ تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں راشد ریاض اور فیصل خان آفریدی آن فیلڈ امپائرز کے فرائض انجام دیں گے۔

Related posts

پی سی بی نے 65 ویمنز کرکٹرز کو ڈومیسٹک کنٹریکٹ دے دیئے

Mobeera Fatima

پاک آسٹریلیا پہلا ٹی 20، میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار

Mobeera Fatima

شان مسعود نے بابر اعظم کو دنیا کا بہترین بلے باز قرار دے دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment