Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

ٹرمپ نے امیگریشن حکام کے چھاپے کی اطلاع دینے والی ایپ معطل کروا دی

امریکہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے گرد ٹرمپ انتظامیہ کا گھیرا ہر گزرتے دن کیساتھ سخت ہوتا جا رہا ہے۔

تازہ واردات میں ٹرمپ نے امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) ایجنٹس کی موجودگی کی اطالاع دینے والی موبائل ایپس بند کروا دی ہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ کے دباؤ پر ایپل کمپنی نے بھی ایپس اسٹور سے آئی سی ای بلاک (ICEBlock app) سمیت امیگریشن سے متعلق تمام ایپس ہٹا دی ہیں۔

اس ایپ کی خوبی یہ تھی کہ وہ غیر قانونی مہاجرین کو وقت سے پہلے باخبر کر دیتی کہ انہیں پکڑنے والے ICE  ایجنٹس ان کے قریب پہنچ چکے ہیں، یوں وہ ممکنہ گرفتاری یا چھاپے سے بچ جاتے تھے۔

ٹرمپ انتظامیہ کی سخت امیگریشن پالیسیوں میں ICE کا کردار مرکزی رہا ہے۔ یہ ایجنسی غیر قانونی تارکین وطن پر چھاپے مار کر انہیں گرفتار کرتی ہے جس کے بعد وہ ملک بدر کر دیے جاتے ہیں۔

Related posts

چین میں تنخواہ پر عارضی دوست رکھنے کا نیا ٹرینڈ آ گیا

Mobeera Fatima

حزب اللہ کا اسرائیلی انٹیلی جنس بیس پر حملہ ، 3اسرائیلی فوجی ہلاک

Mobeera Fatima

اسرائیل کا مزید 3 ہزار رہائشی یونٹ کی تعمیر کا منصوبہ، دنیا بھرسے مذمت

Mobeera Fatima

Leave a Comment