Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

پاکستانی ٹیم سے پھر ہاتھ ملائیں گے یا نہیں، بھارتی کپتان کا انوکھا جواب

بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے پاکستانی ٹیم سے پھر ہاتھ ملانے اور ہینڈ شیک معاملے پر ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے انوکھا جواب دیا۔

بھارتی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کا کہنا تھا کہ میں نہیں جانتا پاکستان کے ساتھ اگلے میچ میں کیا ہوگا ابھی تو یہ لمحہ ہے جسے ہم انجوائے کرنا چاہتے ہیں۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ پاکستان کو کمزور حریف قرار دینے کے بیان پر پچھتا رہے ہیں تو سوریا کمار یادیو نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ بالکل نہیں اگر یہ فائنل ہوتا تو سخت مقابلہ ہوتا، فائنل ایک موقع ہوتا ہے۔

اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ یہ بس ایک میچ ہے لیکن فائنل تو فائنل ہوتا ہے۔ سوریا کمار یادیو نے کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ یہ ناک آؤٹ گیم ہے، آپ نے اس کے لئے بہت محنت کی ہوتی ہے۔

Related posts

نیشن کپ اسکواش، پاکستانی نوجوان فائنل میں پہنچ گیا

Mobeera Fatima

پاکستان زمبابوے دوسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

Mobeera Fatima

آئی سی سی نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کو شاندار قرار دے دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment