Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

ویمن ورلڈ کپ میں بھی پاک بھارت خواتین کھلاڑی ہاتھ نہیں ملائیں گی ، بھارتی صحافی کا دعویٰ

بھارت نے ایشیا کپ کے بعد  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) ویمن ورلڈ کپ کو بھی سیاست زدہ کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔

بھارتی صحافی بوریا مجمدار نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ایشیا کپ میں شروع ہونے والا سلسلہ ویمن ورلڈ کپ میں بھی جاری رہے گا،  ویمن ورلڈ کپ میں جو چیز تبدیل ہو گی وہ صرف جنس ہو گی۔

بھارتی صحافی نے مزید لکھا کہ ویمن ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ میں وہی ہو گا جو ایشیا کپ کے دوران پاک بھارت میچوں میں ہوا،  پاک بھارت میچ کے موقع پر خواتین کھلاڑی ہاتھ نہیں ملائیں گی۔

واضح رہے کہ  ویمن ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ 5 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

ایشیا کپ میں بھارتی کھلاڑیوں نے کسی بھی میچ کے دوران پاکستان کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں  ملائے اور پھر ایشیا کپ کا فائنل جیتنے کے بعد بھارتی کپتان نے محسن نقوی سے ٹرافی بھی وصول نہیں کی۔

Related posts

ایشیا کپ، آج افغانستان اور بنگلہ دیش مدمقابل، گروپ بی کی دلچسپ صورتحال

Mobeera Fatima

بیٹریوں کی قیمت میں پچاس فیصدتک کمی ہونے کا امکان

admin

پاکستان سے اب مقابلہ نہیں رہا، جیت کا تناسب دس ایک ہے، بھارتی کپتان

Mobeera Fatima

Leave a Comment