Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

کراچی میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.2 ریکارڈ

شہر قائد کے علاقے ملیر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلے کی شدت 3.2 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کا مرکز ملیر سے تقریباً 7 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق جھٹکے چند سیکنڈز پر مشتمل تھے، اور فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق ملیر، شاہ فیصل، ماڈل کالونی اور ملحقہ علاقوں میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔

یہ زلزلہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب جنوب مشرقی ایشیا کے ملک فلپائن میں ایک روز قبل شدید زلزلہ آیا، جس کی شدت 6.7 ریکارڈ کی گئی تھی۔

فلپائن کے جنوبی جزیرے مینڈاناؤ میں آنے والے اس زلزلے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے، جبکہ کئی عمارتیں منہدم ہو گئیں۔

Related posts

چینی کی قیمتوں نے بلندی سے پستی کا سفر شروع کر لیا

Mobeera Fatima

سیکیورٹی فورسز کی پشین میں کاروائی، 5 خارجی دہشت گرد ہلاک

Mobeera Fatima

گورنر پنجاب سلیم حیدر نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو خط لکھ دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment