Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

بگ بیش لیگ میں پہلی بار شرکت ، بریسبین ہیٹ کا شاہین آفریدی کے اعزاز میں خصوصی فین زون کا اعلان

آسٹریلوی بگ بیش لیگ کی ٹیم بریسبین ہیٹ نے بی بی ایل میں پہلی مرتبہ شرکت کرنے پر شاہین شاہ آفریدی کے اعزاز میں خصوصی فین زون کے قیام کا اعلان کر دیا۔

شاہین شاہ آفریدی فین بے کے لیے ٹکٹوں کی فروخت جلد شروع کر دی جائے گی۔ برسبین ہیٹ کے گابا میں شیڈول پانچوں ہوم میچز کے لیے شاہین بے سے منسوب خصوصی فین زون ہو گا۔

یہ فین زون پاکستانی فاسٹ بائولر شاہین آفریدی کے اعزاز میں قائم کیا جائے گا تاکہ پاکستانی کمیونٹی اور کرکٹ شائقین بگ بیش لیگ میں ان کی موجودگی کا جشن منا سکیں۔

شاہین بے، 19 اور 27 دسمبر، 2، 10 اور 18 جنوری کو شیڈول میچز میں فعال ہو گا۔ واضح رہے کہ بگ بیش لیگ کے لیے پاکستان کے شاہین آفریدی کو برسبین ہیٹ نے منتخب کیا ہے۔

Related posts

پاکستان سپر لیگ 11 کے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا

Mobeera Fatima

سوریا کمار یادیو تبدیل کئے گئے کھلاڑیوں کا نام بھول گئے

Mobeera Fatima

چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی اسکواڈ ، صائم ایوب کی جگہ خوشدل شاہ شامل

Mobeera Fatima

Leave a Comment