Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

جنوبی افریقہ کے خلاف 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

جنوبی افریقہ سیریز کے لئے قومی سلیکشن کمیٹی نے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

شان مسعود ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے، تین نئے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، نئے کھلاڑیوں میں آصف آفریدی، فیصل اکرم اور روحیل نذیر شامل ہیں۔
ایشیا کپ کھیلنے والے کھلاڑی 4 اکتوبر کو اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

اسکواڈ میں بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی بھی شامل ہیں۔ شان مسعود اور تین نئے کھلاڑیوں کے علاوہ عبداللہ شفیق، امام الحق، سلمان علی آغا اور سعود شکیل بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

اسکواڈ میں عامر جمال، حسن علی، خرّم شہزاد، نعمان علی، ساجد خان، کامران غلام، ابرار احمد شامل ہیں۔ پہلے ٹیسٹ سے قبل اسکواڈ مزید مختصر کیا جائے گا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

Related posts

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کیلئے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کر دیا گیا

Mobeera Fatima

پیرس اولمپکس ، میڈلز ٹیبل پر جاپان سب سے آگے

Mobeera Fatima

گھریلو تشدد سمیت مختلف الزامات ، سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر کو 4 سال قید

Mobeera Fatima

Leave a Comment