Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

سعودی عرب کا ریاض میں ملکی و غیر ملکی شہریوں کیلئے بڑی سہولت کا اعلان

سعودی عرب نے دارالحکومت ریاض میں ملکی و غیر ملکی شہریوں کیلئے بڑی سہولت کا اعلان کر دیا۔

سعودی حکومت نے رہائشی اور تجارتی عمارتوں کے کرایے آئندہ پانچ سال تک نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام سے شہریوں کے معاشی مسائل میں کمی ہو گی۔

مملکت سعودی عرب میں جائیداد کی قیمتوں اور کرایے میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس سے عام شہریوں کے لئے رہائش حاصل کرنا دشوار ہوتا جا رہا ہے۔

سعودی وزارت ہاؤسنگ کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد دارالحکومت ریاض کو مزید قابل رہائش شہر بنانا اور شہریوں پر مالی دباؤ کو کم کرنا ہے۔حکومت کرایوں کی حد مقرر کر کے متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف دینا چاہتی ہے۔

اس فیصلے کے تحت تمام نئے اور موجودہ کرایہ داری معاہدے 5 سال تک ایک ہی کرایے پر برقرار رہیں گے اور مالکان اس دوران کرایہ نہیں بڑھا سکیں گے۔

Related posts

رواں سال ڈالر میں عالمی تجارت مزید کم ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

ٹرمپ تجارتی معاہدے کیلئے پُر امید، چین سویا بین کی خریداری چار گنا کر دے گا

Mobeera Fatima

قطر اور سعودی عرب کا شام کیلئے 8 کروڑ ، 90 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment