Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پنجاب میں سیلاب نقصانات، سروے کیلئے فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پنجاب میں سیلاب نقصانات کے سروے کے لیے فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کی درخواست پر صوبے میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے سروے کے لیے فوج تعینات کرنے کی منظوری دی۔ اور فوج کی تعیناتی کے باضابطہ احکامات پنجاب حکومت کو ارسال کر دیئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 27 اضلاع میں سیلاب سے ہونے والے نقصات کے سروے لیے پاک فوج اپنی خدمات فراہم کرے گی۔ وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کی تعیناتی عمل میں لائی ہے۔

فوج کی تعیناتی سیلاب کے نقصانات کے تخمینے کے لیے مشترکہ سروے ٹیم کا حصہ ہو گی۔ اور اس سروے میں انسانی جانوں، املاک، فصلوں، مویشیوں اور انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصانات کا تفصیلی تعین کیا جائے گا۔

Related posts

خلیل الرحمان قمر کیس، ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت مسترد

Mobeera Fatima

کابینہ نے فرسٹ ویمن بینک کی فروخت کی منظوری دے دی

Mobeera Fatima

سوناکشی سنہا شادی سے متعلق والدین سے سوال کرنے پر ناراض

admin

Leave a Comment