نئی دہلی: مقبوضہ کشمیر کے بعد لداخ میں بھی سول نافرمانی کی تحریک شروع ہو گئی۔
کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق لداخ میں بھارتی مظالم کے خلاف مزاحمت اور مظاہرے شروع ہو گئے۔ جس کے بعد حکومت نے کرفیو نافذ کر دیا۔ لداخ میں آئینی حقوق کا مطالبہ کرنے پر مظاہرین پر شیلنگ اورلاٹھی چارج بھی کیا گیا۔
بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور 70 سے زائد زخمی ہو گئے۔ مظاہروں کے دوران 5 بھارتی فوجی ہلاک اور 10 سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہو گئے۔ مظاہرین نے لداخ پر بھارتی قبضہ چیلنج کردیا۔
وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ نے لداخ میں ہونے والے مظاہروں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ لداخی عوام خود کو دھوکے اور غصے کی کیفیت میں محسوس کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر آج لداخ خود کو محرومی اور مایوسی کا شکار سمجھ رہا ہے تو کشمیریوں کا دکھ کتنا گہرا ہوگا؟
