Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

شادی کی تمنا نہیں لیکن باپ بننا چاہتا ہوں، سلمان خان

سلمان خان نے کہا ہے کہ شادی کی تمنا نہیں لیکن باپ بننا چاہتا ہوں۔

معروف بھارتی اداکار سلمان خان سے جب بھی شادی سے متعلق سوال پوچھا جاتا ہے تو وہ اس کا جواب نہیں دیتے۔

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے اس بارے میں بات کرکے سب کو حیران کر دیا، انہوں نے دوران انٹرویو اعتراف کیا کہ اب وہ شادی کی تمنا نہیں رکھتے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود وہ باپ بننے کے خیال کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں، شادی نہ ہونے سے متعلق انہوں نے کہا کہ اس بارے میں اگر کسی کو الزام دینا ہے تو وہ قصور وار خود ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر اشارتاً کہا کہ شادی نہ بھی ہو تو بچے ضرور ہو سکتے ہیں۔ دوران انٹرویو انہوں نے رشتوں سے متعلق اپنی رائے کا اظہار بھی کیا۔

Related posts

ٹک ٹاک میں ایک نیا دلچسپ فیچر متعارف

Mobeera Fatima

بالی ووڈ کی متعدد فلموں میں کام کی پیشکش ہوئی، مہوش حیات

Mobeera Fatima

بھارتی اداکار این ٹی آر جونیئر شوٹنگ کے دوران زخمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment