Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پاکستانیوں کو اہم ملک کی جانب سے ویزا آن ارائیول کی سہولت ملنے کا امکان

پاکستانیوں کو تاجکستان کی جانب سے ای ویزا اور ویزا آن ارائیول کی سہولت ملنے کا امکان ہے۔

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس کی تاجکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں ہوئیں، ان ملاقاتوں میں پاکستانی شہریوں کیلئے ای ویزا اور ویزا آن ارائیول کی سہولت پر گفتگو بھی کی گئی۔

تاجکستان کی جانب سے ای ویزا اور ویزا آن ارائیول کی سہولت جلد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، دونوں ملکوں کے درمیان معاشی، تجارتی اور سیاحتی تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق بھی کیا گیا۔

تاجکستان کی جانب سے زرعی مصنوعات کے شعبے میں بارٹر ٹریڈ کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ سردار یاسر الیاس نے کہا کہ یہ دورہ پاکستان اور تاجکستان کی دوستی کا ثبوت ہے، ہمارا ہدف پائیدار شراکت داری اور باہمی تجارتی مواقع پیدا کرنا ہے۔

Related posts

خانیوال ریلوے اسٹیشن پر مسافر پل گرنے سے ملازم جاں بحق ، 3 افسران معطل

Mobeera Fatima

نجی شعبے کے حوالے کئے جانیوالے 25 سرکاری اداروں کی فہرست قومی اسمبلی میں پیش

admin

پیٹرول مہنگا اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment