ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا ہے کہ ٹھوس شواہد کے مطابق بھارتی فوج کے حاضر سروس افسران اور غیر قانونی افغانی شہری پاکستان میں دہشت گرد کاروائیوں سمیت سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔
انہوں نے یہ بات ایک جرمن جریدے کو دیے گئے خصوصی انٹرویو کے دوران کہی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان نے چار دہائیوں تک افغان مہاجرین کی میزبانی کی اور ان کی باعزت واپسی کے لیے منظم طریقے سے اقدامات کیے۔
انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کے انخلا کے لیے انسانی بنیادوں پر متعدد مرتبہ ڈیڈ لائن میں توسیع کی گئی تاکہ ان کی واپسی کا عمل مکمل طور پر محفوظ اور باعزت ہو سکے۔
