اٹک میں او جی ڈی سی ایل کے منصوبے سے گیس اور تیل کی پیداوار شروع ہو گئی ہے۔
ترجمان آئل اینڈ گیس کے مطابق اٹک میں سوغری نارتھ ون کنویں سے گیس اور کنڈینسیٹ کی پیداوارشروع ہو گئی ہے۔
سوغری نارتھ ون کنویں سے 14 ایم ایم ایس سی ایف ڈی یومیہ گیس جبکہ 430 بیرل یومیہ کنڈینسیٹ کی پیداوار حاصل ہو رہی ہے۔
او جی ڈی سی ایل کے مطابق کمپنی نے 14 کلو میٹر پائپ لائن ڈال کر گیس کو دکھنی پلانٹ سے منسلک کردیا ہے، ترجمان کے مطابق کنویں سے حاصل گیس کوایس این جی پی ایل نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا ہے۔
