ایشیا کپ کے دوران پاکستان سے جیت کر اسپورٹس مین اسپرٹ کے تمام تقاضوں کو بالائے طاق رکھنے والے بھارت کو جلد ہی سبق حاصل ہو گیا۔
کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں راوئیتی حریفوں کے درمیان میچ میں پاکستان نے بھارت کو عبرت ناک شکست سے دوچار کیا، میچ کے فوراً بعد بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی ٹیم سے نہ صرف ہاتھ ملائے بلکہ خیر سگالی کے جذبات کا اظہار بھی کیا۔
پاکستان نے روایتی حریف کو 0-2 سے عبرت ناک شکست دی۔ پاکستان نے یہ کامیابی 26-9 ، 34-12 کے اسکور سے حاصل کی۔
نمایاں کارکردگی پر پاکستان کے احمد حسین مین آف دی میچ قرار پائے۔ چیمپئن شپ میں پاکستان آج مالدیپ اور سری لنکا کا سامنا کرے گا۔
These pictures will surely haunt Indian hatemongers tonight, their handball team showing the sportsmanship their cricketers failed to. Sorry hatemongers, your handball team ruined your script by shaking hands with Pakistan, proving sportsmanship is alive, just not in your cricket… pic.twitter.com/HpDVBE4bun
— Faizan Lakhani (@faizanlakhani) September 18, 2025
واضح رہے کہ بھارت حالیہ دنوں میں ایشیا کپ کے ٹاکرے کی ٹاس کے وقت بھارتی کپتان سریاکمار یادو پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ ملانے سے کترائے تھے۔
بات صرف کپتان تک ہی محدود نہ رہی تھی بلکہ میچ کے بعد پوری بھارتی ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملائے بنا ڈریسنگ روم لوٹ گئی تھی۔
