Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

عمران خان ڈیل نہیں کریں گے، سر اٹھا کر واپس آئیں گے، سلمان اکرم راجہ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانی عمران خان ڈیل نہیں کریں گے۔ اور وہ سر اٹھا کر واپس آئیں گے۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کامن ویلتھ رپورٹ کے مطابق 90 سے 95 حلقوں میں فارم 45 اور 46 میں بڑا فرق سامنے آیا ہے۔ جس سے الیکشن پر حملہ ہوا تھا۔ اور ہیرا پھیری برسر اقتدار پارٹی کے حق میں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ساری دنیا کہہ رہی ہے کہ آئین پر حملہ ہوا ہے جو شرم کی بات ہے۔ ہم آئین میں غیر قانونی ترامیم واپس کرائیں گے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پارلیمان کو بری طرح مفلوج کر دیا گیا ہے۔ اور عدالتی نظام کو سیاسی حربے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں کب تک بیٹھنا ہے۔ یہ فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔ عمران خان ڈیل نہیں کریں گے اور سر اٹھا کر واپس آئیں گے۔

Related posts

ایران جنگ کا 11 واں دن، آج بھی پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی 85 پروازیں منسوخ

Mobeera Fatima

9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری ، پشاور ہائیکورٹ کی ججز کی نامزدگی سے معذرت

Mobeera Fatima

سندھ میں نویں سے بارہویں جماعت تک نیا گریڈنگ سسٹم تیار ، پاسنگ مارکس بڑھا دیئے گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment