Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

خیبرپختونخوا حکومت کا وسطی ایشیائی اور افغانستان کے مریضوں کو فوری ویزا دینے کا منصوبہ تیار

خیبرپختونخوا حکومت نے وسطی ایشیائی اور افغانستان کے مریضوں کو فوری ویزا دینے کے لئے منصوبہ تیار کر لیا ہے۔

خیبر پختونخواحکومت نے میڈیکل ٹورازم کیلئے طورخم سرحد پر ہیلپ ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، صوبائی محکمہ سیاحت نے کہا ہے کہ وسطی ایشیائی اور افغانستان کے مریضوں کو فوری ویزا دینے کیلئے منصوبہ تیارہے۔

محکمہ سیاحت کے مطابق افغانستان سمیت وسطی ایشیائی ممالک سے بڑی تعداد میں مریض خیبر پختونخوا آتے ہیں، خیبر پختونخوا حکومت معیشت مستحکم کرنے کیلئے میڈیکل ٹورازم سے استفادہ چاہتی ہے۔

غیر ملکی مریضوں کو عالمی معیار کی طبی سہولتیں دینے کیلئے صوبائی حکومت کوشاں ہے، محکمہ سیاحت کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں میڈیکل ٹورازم کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے سیاحتی وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے صوبائی حکومت نے میڈیکل ٹورازم کے فروغ کے سلسلے میں ٹھوس اور انقلابی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

Related posts

راولپنڈی، فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 4 ہزار لیٹر پانی ملا دودھ تلف

Mobeera Fatima

عمران خان کی سہولیات فراہمی کی درخواست پر جیل انتظامیہ کو نوٹس

Mobeera Fatima

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment