Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی کا تیسرا بڑا اسکور بنا ڈالا

مانچسٹر: انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی میں کئی ریکارڈ بنا ڈالے، سب سے زیادہ ٹوٹل اسکور بنانے میں برطانوی ٹیم تیسرے نمبر پر آ گئی۔

انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں برطانیہ نے جنوبی افریقہ کو146 رن سے شکست دے دی۔

انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے دو وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنائے، فل سالٹ 141 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، فل سالٹ نے 39 گیندوں پر سنچری مکمل کی اور 60 گیندوں پر 141 رنز بنائے، ان کے علاوہ جوز بٹلر 83 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

فل سالٹ برطانیہ کی جانب سے تیز ترین سنچری بنانے والے کھلاڑیوں میں پہلے نمبر پر آ گئے ہیں، لیام لیونگ اسٹون 42 گیندوں پر سنچری بنا کر دوسرے جبکہ ڈیوڈ ملان 48 گیندوں پر سنچری بنا کر تیسرے نمبر پر ہیں۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم 158رن پرآؤٹ ہو گئی، جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم 41 رن بناکرنمایاں رہے، انگلینڈکے جوفراآرچر نے 3،سام کرن،لیام ڈاسن،ول جیکس نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ نے کئی ریکارڈ بنا ڈالے، انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا تیسرا بڑا ٹوٹل 304 بنایا، ٹی ٹوئنٹی کا سب سے بڑا ٹوٹل زمبابوے نے 23 اکتوبر 2024ء کو گیمبیا کے خلاف 344 رنز بنایا تھا۔ دوسرا بڑا ٹوٹل نیپال نے 27 ستمبر 2023ء کو منگولیا کے خلاف 314 رنز بنائے۔

Related posts

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی

Mobeera Fatima

پاکستان سپر لیگ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے

Mobeera Fatima

پی سی بی کا کنکشن کیمپ ، بابر اعظم اور شان مسعود کو کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment