جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو چند گھنٹوں میں لپیٹ سکتا ہے۔
لیاقت باغ راولپنڈی میں تحفظ ختم نبوت اور دفاع پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اسرائیل کے قطر پر حملے اور فلسطینیوں پر ہونے والی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس اسرائیل کو چند گھنٹوں میں لپیٹنے کی صلاحیت ہے۔
جس طرح پاکستان نے بھارت کو چند گھنٹوں میں لپیٹا تھا، ان کا کہنا تھا کہ چند مشکوک لوگ معاشرے میں اضطراب اور شکوک و شبہات پھیلاتے ہیں۔
اسرائیل کے وحشیانہ پن سے 70 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔دوحہ، لبنان، شام اور یمن پر حملہ ملکوں کی خود مختاری پر حملہ ہے، حماس اور قطر کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہیں۔
