Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

محکمہ تعلیم پنجاب کا بچوں سے لیبر کا کام نہ لینے اور اسکولوں میں داخل کرانے کی ہدایت

لاہور: بچوں سے مزدوری کا کام لینے پر محکمہ تعلیم پنجاب نے نوٹس لے لیا۔

محکمہ تعلیم پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ بچوں سے لیبر کا کام نہ لیا جائے۔ ورکشاپس اور ہوٹلز اور پر کام کرنے والے بچوں کو اسکولوں میں داخل کرایا جائے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو لیبر ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ کوآرڈی نیشن کی ہدایت بھی کر دی گئی۔

صوبائی محکمہ تعلیم نے ہدایت کی کہ یتیم اور مجبور بچوں کی نشاندہی کر کے فوری داخلہ یقینی بنایا جائے۔ اور بڑے بچوں کے لیے دوپہر کے اوقات میں اسکولوں میں داخلے کا انتظام کیا جائے۔

پنجاب میں بچوں کی سرگرمیوں پر مکمل نظر رکھنے اور اسکول میں حاضری یقینی بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

Related posts

سابق آئی جی جیل خانہ جات پنجاب شاہد سلیم بیگ گرفتار

Mobeera Fatima

افغان شہریوں کو ملک سے باہر عسکری کارروائیوں کی اجازت نہیں ، وزیر خارجہ امیر متقی

Mobeera Fatima

ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ سے خصوصی نشست، طلبہ کا افواج پاکستان سے اظہار یک جہتی

Mobeera Fatima

Leave a Comment