Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پنجاب میں مزدوروں کی کم از کم اُجرت مقرر، نوٹیفکیشن جاری

حکومت پنجاب نے مزدوروں کی کم از کم اُجرت چالیس ہزار روپے ماہانہ مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق مزدوروں کو 26 دن کام کرنے کی کم از کم اجرت 40 ہزار روپے دی جائے گی۔

وزیر لیبر و افرادی قوت پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا کہ آٹھ گھنٹے کام کرنے پر کم از کم 1538.46 روپے اجرت دینا ہو گی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت پنجاب مزدوروں کی فلاح و بہبودکے لیے کام کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ لیبر ویلفیئر کم ازکم اجرت کے حکم نامے پر عمل درآمد کرائے۔

انہوں نے سختی سے ہدایت جاری کرتے ہوئے کم ازکم اجرت پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا حکم دیا۔

Related posts

400 روپے تو مزدور کی دیہاڑی نہیں ، ہمیں ڈیلی الائونس کا کہا جا رہا ہے ، ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا شکوہ

Mobeera Fatima

جڑواں بھائیوں کے میٹرک میں نمبر بھی ایک جیسے، ریکارڈ قائم

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا میں بارشوں سے جانی نقصان، وزیراعلی کا ایک روزہ سوگ کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment