Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںسائنس اور ٹیکنالوجی

اوپن اے آئی کی نئی تحقیق، چیٹ بوٹس واقعی قابلِ اعتماد یا محض ایک تکنیکی فریب؟

اوپن اے آئی کی جانب سے جاری ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بڑے لینگویج ماڈلز، جیسے GPT-5 اور چیٹ جی پی ٹی، اکثر ہیلوسینیشنز کا شکار ہو جاتے ہیں۔

اوپن اے آئی کی تحقیقی رپورٹ کے مطابق بڑے لینگویج ماڈلز اکثر ایسے جملے اور معلومات فراہم کرتے ہیں جو بظاہر درست لگتے ہیں مگر حقیقت میں غلط یا فرضی ہوتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ مسئلہ بنیادی طور پر پری ٹریننگ کے عمل اور موجودہ ایویلیوایشن سسٹمز کی خامیوں کے باعث پیدا ہوتا ہے، اسی وجہ سے بعض اوقات چیٹ بوٹس بار بار محققین کی ذاتی یا تعلیمی معلومات غلط بتاتے ہیں۔

تحقیقی رپورٹ کے مطابق موجودہ جانچ کا نظام صرف درست جوابات کے تناسب کو دیکھتے ہیں، لیکن یہ پرکھنے میں ناکام رہتے ہیں کہ ماڈل غیر یقینی صورتحال میں محتاط جواب دے رہا ہے یا نہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر آٹے کی قیمتوں میں مزید کمی

Mobeera Fatima

پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی ، مقبوضہ کشمیر میں پٹرولنگ کرنیوالے بھارتی رافیل طیارے فرار

Mobeera Fatima

ٹی20 ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی ناقابلِ شکست ٹیم ٹرافی اٹھانے کو تیار

Mobeera Fatima

Leave a Comment