پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس ریکارڈ بلند ترین سطح پرپہنچ گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 739 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار827 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز دن رہا، ہنڈرڈ انڈیکس 1810 پوائنٹس اضافے سے 156087 پر بند ہوا جبکہ انڈیکس کی بلند ترین سطح 156199 رہی تھی۔
ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر 10 پیسے سستا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 281 روپے52 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔
