Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کیلئے احساس ای پنشن سسٹم کا اجراء

خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کیلئے احساس ای پنشن سسٹم کا اجراء کر دیا گیا۔

خیبرپختونخوا میں ای پنشن سسٹم یکم جنوری 2026 سے نافذ العمل ہو گا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ای پنشن سسٹم کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلی سیکرٹریٹ نے ای پنشن سسٹم کے اجرا کے لیے کانسپٹ پیپر تیار کر لیا ہے، جسے عملی شکل دینے کے لیے محکمہ خزانہ کو احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

صوبائی حکومت کے انقلابی قدم سے جنوری سے نئے پنشنرز کو پنشن کی ادائیگی ای پنشن سسٹم کے تحت کی جائے گی، پیپر بیسڈ پنشن نظام کو مکمل پیپر لیس ای پنشن نظام میں تبدیل کر دیا جائے گا۔

اس مقصد کے لیے احساس پنشن ڈیش بورڈ کا اجرا کیا جائے گا، یہ ڈیش بورڈ ویب بیسڈ پلیٹ فارم ہو گا جو مکمل طور پر پیپر لیس ورک فلو پر مشتمل ہو گا، ای پنشن سسٹم کے تحت ملازمین ریٹائرمنٹ سے 6 ماہ قبل پورٹل پر ایک سادہ ڈیجیٹل فارم پر کر کے پنشن کیس داخل کرا سکیں گے۔

Related posts

وزیر تعلیم کی تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں اضافے کی تردید

Mobeera Fatima

پاکستان کا بھارتی جارحیت کا جواب سنہری حروف سے لکھا جائے گا، مریم نواز

Mobeera Fatima

جوہری پھیلاؤ کے خطرات کیلئے مؤثر پالیسی کو لاگو کرنے میں پرعزم ہیں، امریکہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment