انگلینڈ میں یارک شائر کاؤنٹی کیلئے ون ڈے ٹورنامنٹ میں چار سنچریاں بنانے والے امام الحق نے پاکستان آتے ہی حنیف محمد ٹرافی میں ٹرپل سنچری بناڈالی۔
اتوار کو دوسرے راؤنڈ کے میچوں کے آخری دن ملتان نے ڈیرہ مراد جمالی کو اننگز اور161رنز سے شکست دے دی۔ ڈیرہ مراد جمالی کی ٹیم دوسری اننگز میں142رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
فیصل اکرم کی29رنز کے عوض 5 وکٹیں نمایاں رہیں۔ امام الحق نے 330رنز اسکور کیے۔دوسری جانب کراچی وائٹس نے کوئٹہ کو 10وکٹوں سے شکست دے دی۔ کراچی وائٹس کے محمد رضا نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ کوئٹہ کی دوسری اننگز میں صلاح الدین نے123رنز بنائے۔
پاکستانی اوپنر امام الحق نے انگلینڈ میں ہونےوالے ون ڈے کپ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے چار سنچریاں سکور کیں۔
