Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںسائنس اور ٹیکنالوجی

فیس بک نے اپنے پرانے فیچر پوک کو نئے انداز میں متعارف کرا دیا

فیس بک نے اپنے پرانے فیچر پوک نوجوان صارفین کی دلچسپی کو مدِنظر رکھتے ہوئے نئے انداز میں متعارف کرایا ہے۔

میٹا کے مطابق اب فیس بک پروفائلز پر ایک نیا بٹن موجود ہوگا، جس کے ذریعے صارفین اپنے دوستوں کو براہِ راست ان کی پروفائل سے پوک بھیج سکتے ہیں، جو فوری نوٹیفکیشن کی صورت میں موصول ہوگا۔

کمپنی کے مطابق نیا پوکے پیج بھی متعارف کرایا گیا ہے، جس سے صارفین اپنے دوستوں کے ساتھ پوکے کاؤنٹ دیکھ سکتے ہیں، پوکس کی ہسٹری چیک کر سکتے ہیں اور ناپسندیدہ پوکس کو خارج بھی کر سکتے ہیں۔

میٹا نے اس فیچر کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے پوک کاؤنٹ کے ساتھ خصوصی آئیکونز شامل کئے ہیں، جیسے ہی صارفین اپنے دوستوں کے ساتھ پوک کاؤنٹ بڑھائیں گے تو ان کے نام کے ساتھ مختلف آئیکونز جیسے فائر ایموجی یا 100 ظاہر ہوں گے، یہ طریقہ کار بالکل اسنیپ چیٹ اور ٹک ٹاک کے اسٹریک سسٹم جیسا ہے، جو نوجوانوں کو ایپ پر طویل وقت تک مصروف رکھنے کا باعث بنتا ہے۔

Related posts

امریکی وفد اپنی مرضی سے آ رہا ہے ، عمران خان سے ملاقات نہیں کرائی تو دھرنا دینگے ، علیمہ خان

Mobeera Fatima

گلگت بلتستان میں وائلڈ پولیو وائرس کی تصدیق

Mobeera Fatima

بٹ کوائن 89 ہزار 637 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment