Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

الزامات ثابت نہ ہو سکے ، برطانیہ میں قومی کرکٹر حیدر علی کیخلاف ریپ کا مقدمہ خارج

برطانوی پولیس نے پاکستانی کرکٹر حیدر علی کے خلاف ریپ کے الزامات کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر خارج کر دیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں حیدر علی کیخلاف کوئی قابل قبول ثبوت نہیں ملا ، حیدر علی کو جلد ہی ان کا پاسپورٹ واپس کر دیا جائے گا، جس کے بعد وہ آزادانہ طور پر برطانیہ آ اور جا سکتے ہیں۔

واضح رہے مانچسٹر پولیس نے 4 اگست کو جنسی زیادتی کی شکایت موصول ہونے کے بعد قومی کرکٹر کیخلاف تحقیقات شروع کی تھیں، جس کا واقعہ 23 جولائی کو مبینہ طور پر مانچسٹر میں پیش آیا تھا۔

پولیس نے حیدر علی کو ایک لڑکی کی طرف سے ریپ کے الزامات عائد کیے جانے کے دو ہفتوں کے بعد گرفتار کیا تھا تاہم واقعے کی تحقیقات مکمل ہونے تک انہیں ضمانت  پر رہا کیا گیا۔

Related posts

مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

ملک میں سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی ہو گئی

Mobeera Fatima

حکومت کا دسمبر اور جنوری میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس نہ دینے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment