Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز دن ، انڈیکس بلند ترین ایک لاکھ ، 53 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز دن ، ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 860 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 53 ہزار 117 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1226 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 52 ہزار 257 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سے سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہو رہا ہے۔

دوسری جانب ڈالر کی قیمت معمولی کمی ہوئی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 پیسے کی کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 281 روپے 61 پیسے ہو گئی ہے۔

Related posts

کانگریس سینٹر تاشقند آمد پر وزیر اعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر

Mobeera Fatima

اصلاحات کے ذریعے بجلی 10روپے یونٹ تک سستی ہوسکتی ہے، اویس لغاری

Mobeera Fatima

کارساز ٹریفک حادثہ، ملزمہ کے شوہر کی حفاظتی ضمانت منظور

Mobeera Fatima

Leave a Comment