بارشوں اور سیلابی صورتحال کی وجہ سے گندم اور آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
گندم اور آٹے کی طلب کے مقابلے میں رسد میں کمی آئی ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے آٹے اور گندم کی ترسیل پر پابندی نے بھی باقی صوبوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔
کراچی میں کچھ دنوں کے دوران ہی 100 کلو گرام گندم کی قیمت میں دو ہزار روپے سے زائد اضافہ ہوا ہے، کراچی میں گندم کی سو کلو گرام کی بوری 7200 سے بڑھ کے 9300 روپے ہوچکی ہے، شہر قائد میں 50 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 5 ہزار روپے سے بڑھ گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پشاور میں 100 کلوگرام گندم کی بوری کی قیمت 9800 روپے ہو گئی ہے، پشاور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2500 روپے سے زائد میں مل رہا ہے۔
