Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

کیریبیئن لیگ میں کیرون پولارڈ نے بائولرز کا بھرکس نکال دیا ، 8 گیندوں پر 7 چھکے

ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نے کیریبیئن پریمیئر لیگ ( سی پی ایل) میں دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے بائولرزکو دھو ڈالا۔

گزشتہ روز کیریبیئن پریمیئر لیگ میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز اور کٹس اینڈ نیوس پیٹریوٹس کےدرمیان میچ کھیلا گیا ، پیٹریوٹس نے ٹاس جیت کر نائٹ رائیڈرز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ، نائٹ رائیڈرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 179 رنز بنائے۔

نائٹ رائیڈرز کی جانب سے کیرون پولارڈ نے جارحانہ اننگز کھیلی ، انہوں نے 29 گیندوں پر 65 رنز بنائے جس میں 8 شاندار چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔

پولارڈ کی اننگز کی خاص بات یہ تھی کہ انہوں نے اننگز کے دوران ایک موقع پر 8 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 7 چھکے لگائے۔

واضح رہے چند روز قبل سی پی ایل کے ہی ایک میچ میں ویسٹ انڈیز کے روماریو شیفرڈ نے ایک گیند پر 22 رنز بنا کر حیران کن کارنامہ انجام دیا تھا۔

Related posts

بھارتی کارروائیوں کا ہماری بہادر افواج نے بھرپور جواب دیا، وزیراعظم

Mobeera Fatima

کسی کو ایس سی او کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، عطا تارڑ

Mobeera Fatima

برائلر مرغی کا گوشت 383 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment