Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ٹماٹر کی قیمت 200 روپے سے بڑھ گئی

مختلف شہروں میں ٹماٹر مہنگے ہو گئے، قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔

ایک کلو ٹماٹر کی قیمت 200 روپے سے بڑھ گئی ہے، اسلام آباد کے نواحی علاقوں میں ٹماٹر گزشتہ روز 240 روپے کلو فروخت ہوتا رہا۔

راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ٹماٹر کی قیمت 260 روپے تک پہنچ گئی، بہاولپور میں بھی ٹماٹر کی قیمت 200 روپے فی کلو سے بڑھ گئی ہے۔ بہاولپور میں سبزی فروشوں نے خود ساختہ ٹماٹر کی قیمت بڑھا دی، سبزی فروش کا کہنا تھا کہ ہمیں منڈی سے ہی مہنگا مل رہا ہے اسلئے قیمت بڑھائی ہے۔

شہریوں نے انتظامیہ سے قیمت کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے، فیصل آباد میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 220 روپے سے 250 روپے تک پہنچ گئی ہے، قیمتوں میں 1 سو روپے سے 1 سو 30 روپے فی کلو تک اضافہ ہو گیا ہے۔

لاہور میں ٹماٹر کا سرکاری نرخ 125 روپے کلو ہے جبکہ بازار میں 150 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے، دوسری جانب آلو کی سرکاری قیمت 90 روپے ہے جبکہ بازار میں 120روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

Related posts

امریکا ، سمندری طوفان بیرل ٹیکساس اور لوزیانا سے ٹکرا گیا ، 7 افراد ہلاک ، 30 لاکھ بجلی سے محروم

Mobeera Fatima

آپ کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے پارٹی کو نقصان پہنچا ، شیر افضل مروت کو شو کاز نوٹس جاری

admin

مری ، آزاد کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment