Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

افغانستان میں طاقتور زلزلے سے مزید تباہی ، کئی دیہات ملیامیٹ ، ہلاکتوں کی تعداد 500 ہو گئی

افغانستان میں گزشتہ رات آنے والے طاقتور زلزلے سے بڑی تباہی ، کئی گائوں صفحہ ہستی سے مٹ گئے ، ہلاکتوں کی تعداد 500 تک پہنچ گئی جبکہ ایک ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق زلزلے سے زیادہ نقصان ننگرہار اور کنڑ میں ہوا ، ضلع نورگل کے کئی دیہات ملیا میٹ ہو چکے ہیں ، اموات نورگل، سواکئی، واٹاپور، منوگی اور چپہ درہ اضلاع میں ہوئیں جبکہ سیکڑوں لوگوں کے ملبے تلے دبنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد حتمی نہیں، کیونکہ دور دراز علاقوں کے مکینوں سے رابطے کا سلسلہ ابھی جاری ہے، ان اضلاع میں امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے زلزلے کے باعث جانی و مالی نقصان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی حکام اور علاقہ مکین متاثرہ افراد کے ساتھ امدادی سرگرمیوں میں مصروف رہے، مرکز اور قریبی صوبوں سے امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دی گئی ہیں۔

Related posts

نئی دہلی: مذہبی تہوار کی ادائیگی کے دوران 50 سے زائد افراد ڈوب گئے

Mobeera Fatima

چیمپئنز کپ، مارخورز نے اسٹالینز کو 126 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیدی

Mobeera Fatima

ایران میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر پی آئی اے کی پہلی خصوصی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment