Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

چینی صدر نے ایس سی او ترقیاتی بینک کے قیام کی تجویز دے دی

تیانجن: شنگھائی تعاون تنظیم کے25ویں سربراہان مملکت کونسل کے اجلاس میں چینی صدر شی جن پنگ نے ایس سی او ترقیاتی بینک کے قیام کی تجویز دے دی۔

چینی صدرشی جن پنگ نے ایس سی اوسربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس سی اوباہمی اعتمادا ورباہمی مفادکے اصولوں کے تحت آگے بڑھ رہی ہے،وقت گزرنے کے ساتھ تنظیم تناوردرخت بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایس سی اورکن ممالک کے درمیان تعاون کووسعت دینے کی بہت گنجائش ہے،رکن ملکوں کوتجارت اورمعیشت کے شعبوں میں دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھانا ہوگا، وسائل میں اضافے کے لیے استعدادکار میں اضافہ ضروری ہے۔

ایس سی او ملکوں کے درمیان سائنس و ٹیکنالوجی میں تعاون کی ضرورت ہے، صدرشی جن پنگ نے ایس سی اوترقیاتی بینک کے قیام کی تجویز دی اور کہا کہ مشترکہ خوشحال مستقبل کے لیے تجارتی اورمواصلاتی رابطے بڑھانا ہوں گے۔

Related posts

غزہ پر بمباری سے مزید 60 فلسطینی شہید ، حماس نے اسرائیلی ٹینک اڑا دیا ، 3 فوجی ہلاک

Mobeera Fatima

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

Mobeera Fatima

اسحاق ڈار سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کے لئے نیویارک پہنچ گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment