Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

نالہ ڈیک بپھر گیا ، قریبی دیہات میں تباہی ، لوگوں کو انخلاء کا حکم

نالہ ڈیک کے قریبی دیہاتوں میں سیلابی ریلے سے تباہی ، متعدد سڑکیں سیلابی ریلے کی نذر ہونے سے ظفروال شہر سے دیگر علاقوں کا رابطہ منقطع ہو گیا۔

ظفروال میں نالہ ڈیک سے ملحقہ علاقوں میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا، مکینوں کو لہڑی، سکروڑ، دیولی، موگا اور سپوال دیہات سے فوری انخلا کا حکم دے دیا گیا۔

دوسری جانب فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کے مطابق گنڈا سنگھ والا کےمقام پرپانی کا اخراج 2 لاکھ 53 ہزار کیوسک ہے جبکہ سلیمانکی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے ، سلیمانکی کےمقام پر پانی کا اخراج ایک لاکھ 34 ہزار کیوسک ہے۔

اس کے علاوہ ہیڈ اسلام  ،جسڑ کے مقام پر نچلے، شاہدرہ کے مقام پر درمیانے ، سدھنائی اور بلوکی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق بہہ رہا ہے جبکہ خانکی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے ،خانکی کے مقام پرپانی کا اخراج ایک لاکھ 76 ہزار 900 کیوسک ہے۔

Related posts

بنگلہ دیش ، قرضوں پر سود کی ادائیگیاں تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ کروڑ ٹکے سے تجاوز کر گئیں

Mobeera Fatima

پیرس اولمپکس، امریکا 27 گولڈ، 35 سلور، 32 برانز میڈلز کے ساتھ سرِفہرست

Mobeera Fatima

وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب، وزیراعظم باکو سے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہونگے

Mobeera Fatima

Leave a Comment