Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز آج شروع ہو گی ، افتتاحی میچ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مقابلہ ہو گا

پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں کے درمیان سہ ملکی ٹی 20 کرکٹ سیریز آج سے شروع ہو رہی ہے۔

سیریز کا پہلا میچ  آج پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان شارجہ میں مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔

سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی جس میں تینوں کپتانوں نے شرکت کی ، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان آغا، افغانستان کے کپتان راشد خان اور یو اے ای کے کپتان محمد وسیم کا ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ ہوا۔

دریں اثنا قومی کپتان سلما ن آغا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تیاری اچھی ہے، موجودہ پاکستانی ٹیم کے بارے میں سابق کھلاڑیوں کے خیالات سے اُنہیں اور ٹیم کو فرق نہیں پڑتا۔

 

Related posts

لڑکیوں کو تعلیم تک رسائی میں آج بھی چیلنجز کا سامنا ہے، وزیراعظم

Mobeera Fatima

اسلام آباد الیکٹرک بس کا کرایہ 100 فیصد بڑھا د یا گیا، شہری پریشان

Mobeera Fatima

ملک بھر میں 2024 کے آخری سپرمون کا نظارہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment