Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

ویسٹ انڈیز کے روماریو شیفرڈ کا کیریبین لیگ میں حیران کن کارنامہ ، ایک گیند پر 22 رنز بنا لئے

ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر روماریو شیفرڈ نے کیریبین پریمیئر لیگ میں حیران کن کارنامہ سرانجام دیا۔

گیانا ایمیزون واریئرز اور سینٹ لوشیا کنگز کے درمیان میچ میں روماریو شیفرڈ نے ایک ہی گیند پر تین چھکے لگا کر 22 رنز بنا دیئے۔

میچ کا پندرہواں اوور کرنے والے بائولر اوشانے تھامس نے متعدد نو اور وائیڈ بالز کیں۔ اوور کی تیسری گیند پر شیفرڈ ایکسٹرا کور پر کیچ آؤٹ ہوگئے تاہم وہ نو بال قرار پائی۔

اگلی گیند وائیڈ قرار دیئے جانے پر فری ہٹ برقرار رہی ، اس کے بعد تھامس نے مزید دو مسلسل نو بالز کیں جن پر شیفرڈ نے دو لگاتار چھکے لگا دیئے ، اس کے بعد لیگل گیند پر بھی چھکا لگا دیا، یوں  مجموعی طور پر ایک قانونی گیند پر 22 رنز بنے۔

روماریو شیفرڈ نے 34 گیندوں پر 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تاہم ان کی ٹیم فتح حاصل نہ کر سکی۔

Related posts

اسموگ کے باعث لاہور ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ اور ملتان میں آج سے مارکیٹیں رات 8 بجے بند ہونگی

Mobeera Fatima

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور اور شکیل خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

Mobeera Fatima

بیرسٹر گوہر گرفتاری کے بعد رہا ، سلمان اکرم راجہ کو پولیس لے گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment