Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

دریائے راوی میں 39 سال بعد بڑا سیلابی ریلا گزر رہا ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے کہا ہے کہ دریائے راوی پر سیلابی صورتحال ہے،39 سال بعد بڑا سیلابی ریلا گزر رہا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ آج رات شاہدرہ کے مقام سے بڑا ریلا گزرے گا، سیلابی ریلے سے تباہی کاخدشہ نہیں ہے، اس وقت سیلابی ریلا خانکی کے مقام سے گزر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خانکی ہیڈ ورکس سے ریلا چند گھنٹے میں گزرے گا، دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ دریائے ستلج میں 10 روزسے اونچے درجے کا سیلاب ہے، گنڈا سنگھ میں پانی کا بہاؤ 2 لاکھ کیوسک سے زائد ہے، دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 10 ہزار کیوسک ہے۔

انہوں نے کہ اکہ دریاؤں کے قریب رہائشی علاقوں سے پھنسے لوگوں کو ریسکیوکرلیا گیا، دریاؤں کی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

Related posts

برائلر مرغی کا گوشت 383 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

پوپ فرانسس کا انتقال ، نئے پوپ کیلئے 5 ممکنہ نام سامنے آ گئے

Mobeera Fatima

اسلام آباد، لاہور اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

Mobeera Fatima

Leave a Comment