Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

ٹرمپ نے 4 مرتبہ فون کیا ، مودی نے ایک کال بھی نہیں اٹھائی ، جرمن اخبار کا دعویٰ

جرمن اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ عرصے میں بھارتی وزیراعظم سے چار مرتبہ فون پر بات کرنیکی کوشش کی تاہم مودی نے ان کی کال نہیں اٹھائی۔

اخبار فرینکفرٹر الگمائنے کی رپورٹ کے مطابق مودی کا یہ رویہ نئی دہلی کے “شدید غصے اور احتیاط” کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب ٹرمپ انتظامیہ نے بھارت پر 50 فیصد درآمدی ٹیرف عائد کیا جو برازیل کے بعد کسی بھی ملک پر سب سے زیادہ ہے۔

رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے امریکی تھنک ٹینک سے وابستہ صحافی مائیکل کوگلمین نے کہا کہ اگر یہ دعویٰ درست ہے تو اس کا مطلب ہے امریکا اور بھارت کے تعلقات کسی بحران سے گزر رہے ہیں اور دونوں رہنماؤں کا قریبی تعلق بھی متاثر ہوا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے امریکا اور بھارت کے تعلقات میں کشیدگی پائی جاتی ہے، بالخصوص بھارت کی جانب سے تجارتی معاہدہ فائنل نہ ہونے کے بعد ٹرمپ نے سخت ٹیرف لگا دیا تھا۔

Related posts

روسی فوج سے تمام بھارتیوں کو نکالنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

تیاری مکمل ، اپنا حق لینے دوبارہ اسلام آباد جائیں گے ، علی امین گنڈا پور

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا حکومت کا شہداء کے لواحقین کو پلاٹس دینے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment