Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ، ڈالر کی قیمت معمولی گر گئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 49 ہزار کی نفسیاتی حد کو چھو لیا ، تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر بھی سستا ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 602 پوائنٹس کا اضافہ
ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ ، 49 ہزار37 کی سطح پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہو گئی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 6 پیسے کی کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

Related posts

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں حکومت کی تبدیلی کا اشارہ دیدیا

Mobeera Fatima

مانیٹری پالیسی کا اعلان 5 مئی کو کیا جائے گا، اسٹیٹ بینک

Mobeera Fatima

عالمی منڈی میں تیل اور گیس کی قیمتوں میں کمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment