Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق یوکرین کی جانب سے روس کی توانائی تنصیبات پر بڑھتے حملوں کی وجہ سے روسی تیل کی سپلائی میں ممکنہ خلل کا خدشہ ہے۔

جس کے پیش نظر عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ فیوچرز 3 سینٹ (0.04 فیصد) بڑھ کر 67.76 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا ہے، ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ فیوچرز 7 سینٹ (0.11 فیصد) اضافے سے 63.73 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا۔

اس طرح عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اضافے اور کمی کا اثر پاکستان میں تیل کی قیمتوں پر بھی پڑتا ہے۔

Related posts

منصفانہ لیبر ماحول تشکیل دینے اور مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا ہو گا ، صدر ، وزیراعظم

Mobeera Fatima

تاثر ہے ، ججز ڈرانے کیلئے مارشل لاء کی باتیں ہو رہی ہیں ، ریٹائرڈ جج سیاسی کیسز نہ سنیں ، فواد چوہدری

Mobeera Fatima

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ تعینات

Mobeera Fatima

Leave a Comment