Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ، ایک لاکھ ، 49 ہزار کی حد بحال

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں استحکام برقرار ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 49 ہزار کی حد عبور کر لی ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بھی کم ہو گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، کاروبار شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں386 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 49 ہزار201 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز بھی ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 49 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا تاہم کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا ، ایکسچیبج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 پیسے کی کمی سے انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 281 روپے 78 پیسے ہو گئی ہے۔

Related posts

ہمسایہ ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں ریل کا سفر غیر محفوظ ہونے کا انکشاف

Mobeera Fatima

پاکستان میں پہلی بار فیک اکاؤنٹس کی روک تھام کیلئے ڈیٹا پروٹیکشن بل تیار

Mobeera Fatima

ٹک ٹاک معاہدہ ورنہ ایپ بند، کنٹرول بھی ہمارا ہو گا، امریکہ کی چین کو دھمکی

Mobeera Fatima

Leave a Comment