Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ، 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائز کے لئے 15 رکنی قومی ا سکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

ون ڈے ورلڈکپ میں فاطمہ ثنا پہلی مرتبہ کپتانی کریں گی، جبکہ ایمان فاطمہ پہلی بار آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کھیلیں گی۔

منیبہ علی صدیقی، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، نتالیہ پرویز،  نشرا سندھو،  عمائمہ سہیل، سدرہ امین، رامین شمیم، سدرہ نواز، صدف شمس اور سعدیہ اقبال اسکواڈ کا حصہ ہیں، شوال ذوالفقار اور سیدہ عروب شاہ بھی پہلی بار ون ڈے ورلڈکپ کھیلیں گی۔

15رکنی ا سکواڈ جنوبی افریقا سے تین ون ڈے انٹرنیشنل بھی کھیلے گا، ون ڈے سیریز لاہور میں 16 سے 22 ستمبر تک ہوگی، جنوبی افریقا ویمن ٹیم 12 ستمبر کو لاہور پہنچے گی۔

ورلڈ کپ بھارت اور سری لنکا میں 30 ستمبر سے دو نومبر تک شیڈول ہے، پاکستان کے تمام ورلڈ کپ میچز کولمبو سری لنکا میں ہوں گے۔

Related posts

یکم اگست سے یوٹیلٹی اسٹورز پر دالوں اور چاول پر سبسڈی میں 300 فیصد اضافے کی تجویز

Mobeera Fatima

اگلے ہفتے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 ججز دستیاب ، 5 چھٹیوں پر ہونگے ، روسٹر جاری

Mobeera Fatima

وقار یونس نے چیئرمین پی سی بی کے مشیر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment