واشنگٹن، پینٹاگون نے ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ جنرل جیفری کروزی کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جنرل کروزی نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کو امریکی کارروائیوں سے خاطر خواہ نقصان نہیں پہنچا۔
یہ رپورٹ صدرڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کے برخلاف تھی، جس میں انہوں نے ایرانی ایٹمی صلاحیت کو مکمل طور پر تباہ کر دینے کا اعلان کیا تھا۔
اس اقدام پرڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر ڈیموکریٹ سینیٹرنے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ انٹیلی جنس کو ملک کے بجائے اپنی وفاداری کا امتحان بنا رہی ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ برطرفی وائٹ ہاؤس اورانٹیلی جنس اداروں کے درمیان جاری کشمکش کا نتیجہ ہے، جس سے شفاف تجزیے اور قومی سلامتی کی پالیسی متاثرہونے کا اندیشہ ہے۔
