Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سندھ میں موٹر وہیکلز ترمیمی بل 2025 منظور ، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہو گی

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے صوبائی موٹر وہیکلز ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی۔

قانون سازی شہریوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ، موٹر وہیکلز بل کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ترمیمی بل میں ہیوی وہیکلز کے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء پر مزید شرائط عائد کر دی گئی ہیں ، ایل ٹی وی اور ایچ ٹی وی لائسنس کیلئے پری لائسنس ٹریننگ کورس لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ڈرائیورز کیلئے ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم کی منظوری دے دی گئی ، بل کی منظوری آئین کے آرٹیکل 116 کے تحت دی گئی ، بل فوری طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے۔

Related posts

نیب ترمیمی قانون ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے شوگر مل ریفرنس میں ریلیف مانگ لیا

Mobeera Fatima

محکمہ موسمیات کی گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

چینی کی قیمت 10 روپے سے زائد بڑھ گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment