Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بونیر میں ملبے سے مزید 6 اور صوابی میں 12 لاشیں برآمد

بونیر میں مزید 6 بچوں کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئیں ، جس کے بعد بونیر میں سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 291 ہو گئی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ روز بونیر میں سیلاب سے مزید 8 بچے زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، اس کے علاوہ ایبٹ آباد اور ہری پورمیں بارش کے باعث 4 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث رابطہ سڑکیں ٹریفک کیلئے بند ہیں۔

دوسری جانب صوابی میں بھی مزید 12 لاشیں برآمد کی گئی ہیں جس کے بعد کلائوڈ برسٹ سے اموات کی تعداد 41 تک پہنچ گئی۔

Related posts

اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر 26 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال

Mobeera Fatima

صدر ٹرمپ کا شکریہ ، تجارتی معاہدے سے شراکت داری مزید مستحکم ہو گی ، شہباز شریف

Mobeera Fatima

190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان ، بشریٰ بی بی کی بریت درخواستیں 24 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر

Mobeera Fatima

Leave a Comment