Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

انسانیت عظیم نسبت ہے جو ہر سرحد سے بے نیاز ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ انسانیت عظیم نسبت ہے جو ہر سرحد سے بے نیاز ہے۔

مریم نواز نے انسانی ہمدردی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ دوسروں کیلئے راحت، آسودگی اور آسانیوں کا وسیلہ بننا انسانیت کی خدمت ہے، انسانیت کی خدمت کا جذبہ رنگ، مذہب اور ہر تعصب سے بالاتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کا جذبہ پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے، غزہ کے معصوم شہید انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑ رہے ہیں، غزہ کے بچوں اور کشمیریوں کی آہیں دنیا کے ہر حساس دل کو پکار رہی ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انسان سے ہمدردی عبادت کے مترادف ہے، ایسی دنیا بنائیں جہاں امن، محبت اور انسانیت ہو۔

Related posts

چلغوزے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی

Mobeera Fatima

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

راولپنڈی اسلام آباد سمیت مختلف مقامات پر بارش ، گرمی کی شدت میں کمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment