Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، کشمیر، اسلام آباد، پنجاب، سندھ، شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران خیبر پختونخوا، کشمیر، بالائی و وسطی پنجاب، اسلام آباد اور شمال مشر قی و جنوبی بلوچستان میں کہیں کہیں تیز اور موسلادھار بارش ہونے کی توقع ہے۔

اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے، راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، حافظ آباد، وزیر آباد، چنیوٹ، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، خوشاب، منڈی بہاؤالدین، ملتان، رحیم یار خان، بہاولنگر، بہاولپور، کوٹ ادو، خان پور، ڈیرہ غازی خان، سا ہیوال، لیہ، بھکر، میانوالی، تو نسہ اور راجن پور میں بارش ہونے کی توقع ہے۔

Related posts

نیوزی لینڈ کے کپتان بھی بھارت کے دبئی ایڈوانٹیج پر بول پڑے

Mobeera Fatima

کراچی کی تمام سڑکوں پر پارکنگ فیس لینے پر مکمل طور پر پابندی عائد

Mobeera Fatima

صوبائی دارالحکومت لاہور میں مرغی، سبزی اور فروٹ کے سرکاری نرخ جاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment