سکیورٹی فورسز نے کوئٹہ میں گرفتار خودکش بمبار کی نشاندہی پر دہشتگرد گروہ بی ایل اے کا سہولت کار پروفیسر گرفتار کر لیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار پروفیسر نے 2024ء میں ریلوے اسٹیشن پر حملے میں مدد کرنے اور درجنوں دہشتگردوں کو تربیت دینے کا اعتراف کیا ہے ، دہشتگردوں نے 14 اگست کو بلوچستان میں دہشتگردی کا منصوبہ بنایا تھا۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بی ایل اے کا سہولت کار پروفیسر گرفتار کرکے سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچایا۔ ملزم نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر حملے کی سہولت کاری فراہم کی تھی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دشمن بلوچستان میں خواتین کو بلیک میل کرکے استعما ل کرتے ہیں، محرومیوں سے متعلق جو داستانیں سنائی جاتی ہیں ان میں حقائق نہیں ، پروفیسر کہاں سے محروم ہے؟۔ سہولت کار نے پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔
