Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

اے این ایف کی مختلف شہروں میں کاروائیاں، منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی ہے۔

اے این ایف کے مطابق کارروائیاں لاہور،اسلام آباد، لورالائی اور جامشورو میں کی گئیں، لاہورعلامہ اقبال ایئرپورٹ پر پارسل سے 4 کلو سے زائد ہیروئن برآمد کی گئی۔

اسلام آباد شمس کالونی میں غیر ملکی باشندے سے 181 گرام کوکین، لورالائی میں خمازہ کے قریب جھاڑیوں میں چھپائی گئی 162 کلو ہیروئن، اسلام آباد ایکسپریس وے پر ملزمان سے 6 کلو چرس اور  جامشورو ٹول پلازہ پر کارروائی کے دوران بس سے 69 کلو چرس برآمد کی گئی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Related posts

گورنر تبدیل کیا تو حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں ہوگا، فاروق ستار

Mobeera Fatima

اسد عمر کی کمرہ عدالت میں طبیعت بگڑ گئی ، اسپتال منتقل

Mobeera Fatima

قومی اسمبلی کا اجلاس آج ساڑھے11بجے ہو گا

Mobeera Fatima

Leave a Comment